2 ستمبر 2016 - 05:14
برٹش ایئرویز کا ایران کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

برطانوی ہوائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے دارالحکومت تہران کیلئے آج جمعرات سے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی ہوائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے دارالحکومت تہران کیلئے آج جمعرات سے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرے گی.

ایران اور برطانیہ کے درمیان برٹش ایئر ویز کی پراوزوں کی بحالی چار سال بعد ممکن ہورہی ہے.

اس پروگرام کے تحت برٹش ایئر ویز کے طیارے یکم ستمبر سے لندن سے تہران تک ہفتے میں 6 پروازیں کریں گے.

ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد برٹش ائیر ویز کی لندن اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں پانچ سال کے وقفے کے بعد بحال ہورہی ہیں.

برٹش ایئر ویز 1964 سے ایران کیلئے اپنی پروازیں چلارہی ہے.

گزشتہ اپریل میں فرانسیسی ہوائی کمپنی ائیر فرانس نے بهی سات سال وقفے کے بعد تہران کے لئے اپنی پروازیں بحال کردی تهیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲